کلرکہار: گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

Published On 27 August,2023 01:43 pm

کلرکہار: (دنیانیوز) تھانہ کلرکہار کے نواحی موضع کھوکھر بالا میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور تھانہ کلرکہار پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے کا نام محمد اصغر اور عمر 65 سال ہے۔

ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ٹراما سنٹرٹی ایچ کیو کلرکہار منتقل کردیا ۔ 

پولیس کی جانب سے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔