کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 28 August,2023 04:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان کسی کام سے جا رہا تھا کہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان فیضان کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔