اے این ایف کی ملک گیرکارروائیاں ، خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار

Published On 28 August,2023 09:21 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس( اےاین ایف ) نے ملک بھر میں 7 کارروائیوں میں75 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،کراچی،کوئٹہ اورخیبر میں کی گئیں ، ملزمان کے قبضے سے 1.652 کلو ہیروئن،344 گرام آئس ، 48کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ 24 کلو380 گرام وزنی پارسل سے تکیوں کےغلافوں میں جذب شدہ آئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان کےخلاف انسداد منشیات  ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔