کراچی: پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار کر لیے

Published On 28 August,2023 07:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈاکو مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیے۔

کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں چار ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی کارروائی کے بعد پولیس چاروں ملزموں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔