لاہور: کسٹمز کی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

Published On 28 August,2023 10:59 am

لاہور: (دنیا نیوز) کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر لاہور کے علاقے بابو صابو میں کارروائی کے دوران کراچی سے گوجرانوالہ جانے والے کنٹینر کو پکڑ لیا، کنٹینر میں لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سامان میں سمگل شدہ کپڑا، بیرنگ، ایرانی سفید دانہ سمیت دیگر چیزیں موجود تھیں۔

ایڈیشنل کلکٹر رضوان بشیر کی ہدایت پر کسٹمز ٹیم نے کارروائی کے بعد تمام سامان ضبط کر کے ویئر ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔