کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

Published On 29 August,2023 01:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 مسلح ڈاکو کراچی کے علاقے کورنگی کے نجی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کا چوتھا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔