کراچی: (دنیا نیوز) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے میں ملوث ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت سجاد اور عبدالوقار کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو اس کے والد کے سامنے قتل کیا تھا۔
گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جا چکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔