ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، سعودی عرب سے سنگین جرم میں مطلوب ملزم گرفتار

Published On 29 August,2023 11:19 am

ریاض: (دنیا نیوز) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے سعودی عرب میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری ملزم قربان علی کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کے خلاف فیصل آباد کے تھانے میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔