پاکپتن:پولیس نے 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

Published On 29 August,2023 10:44 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کے دوران 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔

ایس پی شاہدہ نورین کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان کے قبضہ سے 70 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد ہوا۔

برآمدہ مال میں ٹرک، دھان، موٹرسائیکل اور جدید اسلحہ شامل ہے، گرفتار گینگ کے ارکان سڑکوں پر ناکہ لگا کر اجناس سے بھرے ٹرک لوٹتے تھے،پولیس۔