کوئٹہ : سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

Published On 30 August,2023 10:49 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ مل کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں ۔

پولیس کی جانب سے اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی  ہے ۔