لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہوگئے

Published On 30 August,2023 08:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نواب ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو کار چھین کر فرار ہو رہے تھے، اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے چھینی گئی کار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد کر لی، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔