اے این ایف : مختلف کارروائیوں میں 37 کلومنشیات برآمد، ملزمان گرفتار

Published On 31 August,2023 09:09 am

کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے مختلف کارروائیوں کےدوران37 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 3ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں راولپنڈی، حیدرآباد، پسنی، پشاور اور خیبر میں کی گئی ہیں ، کارروائی کے دوران 25 گرام ویڈ،19 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں 17 کلو 500 گرام افیون،450 گرام آئس برآمدکی گئی ہے۔

ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔