کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شوہر نے روٹھ کر میکے آئی بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
ملیر وائرلیس گیٹ پر گھر میں فائرنگ سے خاتون اور مرد کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، شوہر بیوی کو منانے آیا، بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، بیوی نے علیحدگی کے لیے خلع کی درخواست دے رکھی تھی، شوہر نے پہلے بیوی کو قتل کیا اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔