فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے ہنڈی حوالہ میں ملوث 5 ملزم گرفتار کر لیے۔
ملزموں سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد رسیدیں برآمد کر لی گئیں، ملزموں سے امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی، 9 لیپ ٹاپ اور حوالہ ہنڈی سے متعلق مواد بھی برآمد ہوا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔