کراچی: ڈکیتی سے بچنے کیلئے شہری نے پل سے چھلانگ لگا دی، زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل

Published On 02 September,2023 04:38 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد پل پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹنے کی کوشش پر شہری نے موٹر سائیکل چھوڑ کر پل سے چھلانگ لگا دی۔

پل سے گرنے کی وجہ سے زخمی ہونے والے شہری کو نیچے موجود ساتھیوں نے ہسپتال منتقل کر دیا، شہری جہاں سے پل شروع ہوتا وہاں سے دوسری طرف کود گیا۔

اونچائی زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ رہا اور معمولی چوٹیں آئیں، واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی طور پر ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی ہے۔