نوشہرہ: (دنیا نیوز) نظام پور میں معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مشتعل ملزم بیٹے نے ماں باپ کے سامنے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم بھائی اور والد مقدمہ قتل سے بچنے کے لیے کیس کو خودکشی کا رنگ دے رہے ہیں۔
مقتول باسط اللہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق موقع سے اسلحہ و گولی کا خول بھی برآمد کر لیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔