فقیر والی: (دنیا نیوز) صدر بازار میں بھانجے نے ممانی کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
فقیر والی پولیس کے مطابق مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق قتل کی وجہ جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔