دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کالعدم تنظیم کے 2 زیرحراست ملزموں سمیت 3 ہلاک

Published On 02 September,2023 07:34 pm

خیبر: (دنیا نیوز) دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 زیرحراست ملزموں سمیت 3 ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ طورخم روڈ پر شاہ گئی چڑھائی کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، سی ٹی ڈی ٹیم ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کے لیے پہنچی تھی۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم برآمد ہوا۔