کراچی: (ویب ڈیسک ) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے ملیر میں مشترکہ کارروائی کر کے بینک میں 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ میٹروول میں نجی بینک میں ڈکیتی کرنے والا ایک ڈاکو ملیر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق 21 اگست کو ڈاکوؤں نے میٹروول میں نجی بینک سے 80 لاکھ روپے لوٹے تھے۔
رینجرز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کی بینک میں ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، ڈاکوؤں نے 23 جولائی کو ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا۔
ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم نے 250 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔