کراچی : (دنیانیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مبینہ طور پر ماں کے ہاتھوں نومولود بچی کو چھ منزلہ عمارت سے پھینکنے کے واقعے میں خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعے کا مقدمہ سپرمارکیٹ پولیس نے درج کرلیا ، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے تفتیش کر رہے ہیں۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون ثنا کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا، نشے کی عادی ہے، اس کو گزشتہ روز نشے کی حالت میں حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں رہنے والے پڑوسیوں نےخاتون کوبچی کی ماں ہونےکی تصدیق کی ہے ۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومولود بچی کی لاش ایک روزپرانی ہے ، پڑوسیوں کے بیان کے مطابق خاتون کی کچھ سال قبل طلاق ہوچکی تھی ، خاتون کے فلیٹ پردودن قبل پیدائش ہوئی تھی ۔
پولیس حکام کے مطابق نومولود بچی کی مبینہ ماں کامیڈیکل پیرکےروز کرایا جائےگا، اس حوالے سے نومولود بچی کاڈی این اےحاصل کرلیاگیاہے ۔