نارووال: (دنیا نیوز) تحصیل شکر گڑھ میں شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی، چوری کے شبہ میں مبینہ چور کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ واقعہ شکرگڑھ تھانہ صدر کے علاقہ بجاڑ میں پیش آیا، شہریوں کی جانب سے نوجوان کو تھپڑوں اور جوتوں سے مارنے کی ویڈیو دنیا نیوزکو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے ثمر نامی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے ساتھیوں کے نام لینے کیلئے مناتے رہے، پولیس تھانہ صدر کے مطابق نوجوان دکان میں چوری کر رہا تھا اور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔