کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سکیورٹی اہلکار کی جانب سے غلطی سے گولی چلنے پر چینی شہری اور اس کا ملازم زخمی ہو گئے ہیں۔
فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا، زخمی ہونے والے چینی شہری ریزن برگ اور اعظم کو طبی امداد کیلئے کلفٹن کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی جانب سے غلطی سے گولی چل جانے کی وجہ سے پیش آیا۔