دنیاپور: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ چوکی صوبے خاں میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے بیٹے سمیت نہر میں کود کر جان دے دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون نے 20 سالہ بیٹے ایوب سمیت چٹ ڈائن نہر میں چھلانگ لگائی، موقع پر موجود لوگوں نے خاتون شریفاں مائی اور اس کے بیٹے کو نکالا لیکن وہ دم توڑ چکے تھے، نہر میں چھلانگ لگانے سے پہلے ماں نے اپنے اور بیٹے کے پاؤں رسی سے باندھے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ ماں بیٹے کا تعلق قریبی بستی نیو رند جادہ سے ہے، پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو دنیاپور منتقل کر دیا۔