کراچی: نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 06 September,2023 05:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹنکی گراؤنڈ کے قریب لوٹ مار میں مصروف تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم سلمان زخمی ہو گیا، جسے حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔