کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دارالعلوم اسلامیہ کھادر کے 3 قاری زخمی، ایک کی حالت تشویشناک

Published On 06 September,2023 04:59 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک این میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ دارالعلوم اسلامیہ کھادر کے ایک شادی ہال کے قریب پیش آیا، ملزمان کی جانب سے مولانا قاری خرم شہزاد، قاری الطاف اور قاری مدنی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ملزمان نے مدرسے کے قاری خرم شہزاد کو سر اور سینے میں چار گولیاں ماریں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر دو زخمی خطرے سے باہر ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔