کراچی: ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے بعد موٹر سائیکل سوار باپ اور کمسن بیٹی پر فائرنگ

Published On 06 September,2023 04:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے بعد مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار باپ اور کمسن بیٹی پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے مسکن چورنگی سکاٹ کالونی میں پیش آیا، گولی لگنے سے شہزاد زخمی جبکہ 7 ماہ کی بیٹی ایشل موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔