کراچی: ایس آئی یو پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 4 ملزمان گرفتار

Published On 07 September,2023 12:47 pm

کراچی: (دنیانیوز) سپیشل انویسٹی گیشن پولیس (ایس آئی یو) پولیس نے ناظم آباداور اطراف کےعلاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 4 ملزمان گرفتارکرلیے ۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، قتل و اقدام قتل میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دوست محمد، محمد اسلم، محمد اختر اور جلیل احمد شامل ہیں ، ملزمان عادی جرائم پیشہ اورمتعدد بارگرفتارہو کر جیل جاچکے ہیں۔

ملزم جلیل احمد قتل کے مقدمہ میں سہراب گوٹھ پولیس کو مطلوب تھا ، ملزمان دوست محمد، محمد اسلم اور محمد اختر ناظم آباد پولیس کو موبائل چوری کےمقدمات میں مطلوب تھے ۔