کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

Published On 07 September,2023 08:35 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ان کا اپنا گرفتار ساتھی بھی مارا گیا  ، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے خودکش جیکٹ،5 دستی بم اوردھماکا خیز مواد بھی برآمدکیا گیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کچلاک میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔