ایف آئی اے نے قتل اور انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب دو ملزم گرفتار کر لیے

Published On 06 September,2023 08:17 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل اور انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں مطلوب 2 ملزم گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم تصور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرکل گجرات کو انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزم جاوید اقبال کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔