فاطمہ قتل کیس: عدالت نے ملزم اسد شاہ اور سہولت کار امتیاز کا 7 روزہ ریمانڈ دیدیا

Published On 07 September,2023 05:09 pm

خیر پور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں ملوث ملزم اسد شاہ اور سہولت کار امتیاز کا 7 روزہ ریمانڈ دے دیا۔

ملزم اسد شاہ اور سہولت کار امتیاز میراسی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا، ملزموں کو اے ایس پی گمبٹ نعمان ظفر اور انویسٹی گیشن آفیسر بچل قاضی نے عدالت میں پیش کیا، ملزموں کا 30 روزہ ریمانڈ کا مطالبہ کیا گیا تھا، عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

اے ایس پی نعمان ظفر نے کہا ملزم ابھی تک تفتیش میں تعاون نہیں کررہے، موبائل فون پر غلط مواد لگانے سے فون ہیک ہوگیا ہے، ملزم اسد شاہ کے وکیل نے ملزم کی والدہ سے ملاقات کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے والدہ سے ملاقات کرا دی گئی۔