کراچی: پولیس کی کارروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

Published On 08 September,2023 04:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کورنگی صنعتی ایریا اور اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں کی گئی، کارروائی کے دوران دونوں علاقوں سے مجموعی طور پر 7 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں، بند دکانوں کے تالے کاٹ کر چوریوں اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔