مالاکنڈ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی گھر کے 3 افراد قتل

Published On 07 September,2023 08:29 pm

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ مالاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ درویش باباکلی میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھر سے تین افراد کو قتل کردیئے گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین میں دو بھائی رفاق علی اور فواد علی جبکہ رفاق علی کا بیٹا ضیاد شامل ہیں، فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ وجہ قتل فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی، تفتیش جاری ہے۔