پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز، بلاول بھٹو کل شہید بینظیر آباد کا دورہ کریں گے

Published On 09 September,2023 02:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل شہید بینظیر آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کل سکرنڈ پہنچیں گے، سکرنڈ بائی پاس پر سابق وزیر خارجہ کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، سہ پہر کو نوابشاہ بائی پاس زیرو پوائنٹ پر بھی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ہوگا۔

شام کو دوڑ بائی پاس اور ضلع شہید بینظیر آباد پہنچنے پر بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا جائے گا۔