کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کراچی پر سیاست کرنے والوں نے اپنے دور حکومت میں کراچی کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے ن لیگی رہنماؤں کے بیانات پر ردِعمل میں کہا پیپلزپارٹی کے 10 ارکان میاں شہباز شریف کی کابینہ کا حصہ تھے، بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے سفارتی تعلقات میں نئی جان ڈالی، آج کراچی پر سیاست کرنے والوں نے اپنے ہر دورحکومت میں کراچی کو نظرانداز کیا۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا پیپلز پارٹی نے کراچی میں تاریخی کامیابی حاصل کی، کراچی کا نوجوان دن رات کام رہا ہے، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات اپنے منشور اور نظریے کے تحت لڑے گی، کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا پیپلزپارٹی کراچی کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی، عوام نے موقع دیا تو سندھ کی طرح پورے ملک میں این آئی سی وی ڈی کی طرح صحت کے ادارے قائم کریں گے۔