کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی کے عوام کیلئے آمروں کا نازل کردہ عذاب تھا، کراچی کے شہریوں نے طویل مدت کے بعد سکون کا سانس لیا ہے، اردو بولنے والے اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے انتظامات ان لوگوں کے ہاتھ چلے گئے جن کا شہر سے تعلق ہی نہیں، خالد مقبول
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو بھی رنج ہے، گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی متحدہ کی سیاست دیوالیہ ہو چکی ہے۔