جیکب آباد: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا ، وبا سے مزید دوبچے جان کی بازی ہارگئے ۔
تفصیلات کے مطابق بقاپور کے علاقے میں 9 دنوں میں ملیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ مچھر مار سپرے نہ ہونے کے باعث ملیریا کے مریضوں کا ہسپتالوں میں رش ہے اور روزانہ ملیریا کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں آرہے ہیں۔
ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ محکمہ صحت یوں ہی خاموش رہا تو نتائج خطرناک ہونگے ۔