کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023ء کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، سندھ بار کونسل نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف بھی درخواست دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو بھی خلاف آئین قرار دیا جائے۔
سندھ بار کونسل نے بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔