چہلم امام حسینؑ: سندھ بھر میں کل سکول بند رہیں گے

Published On 06 September,2023 09:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ بھر میں کل (7ستمبر) کو سکول بند رہیں گے۔

 

صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی و سرکاری تمام سکول کل بند رہیں گے۔

کل کی تعطیل کے اعلان کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے۔

علاوہ ازیں ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے