ترقی کیلئے اکنامک اور ٹیکنالوجی زون کا مکمل استعمال ضروری ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر

Published On 11 September,2023 09:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے اکنامک اور ٹیکنالوجی زون کا مکمل استعمال ضروری ہے۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کے زیرصدارت سپیشل ٹیکنالوجی زون اور سپیشل اکنامک زون کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگران حکومت پاکستان کو ٹیکنالوجی اور معاشی حب بنانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی اور سپیشل اکنامک زونز میں کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں۔