اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کراچی پورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے تجارتی معاہدے کے حوالے سے غور کیا گیا، کمیٹی نے کراچی پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے پرائس ڈسکوری میکانزم کی منظوری دے دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق آؤٹ سورسنگ کیلئے بات چیت اور تجارتی معاہدے پر دستخط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، یواے ای اور پاکستان کے درمیان بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کیلئے معاہدہ ہو گا۔