اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، وفاقی وزیر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے وزیر خزانہ کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سکیورٹی میں پاک بحریہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
معزز مہمان کو پاک بحریہ کی ذمہ داریوں اوراستعداد کار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیر خزانہ نے بحری امور میں ترقی اور عالمی امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔