اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستان کی معیشت بہت جلد مستحکم ہوجائےگی۔
بینک آف چائنہ اسلام آباد برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا، پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں چین نے پاکستان کی مالی مدد کی، ہمارے گزشتہ دور میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا۔