اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے زیرصدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمود پاشا، چیئرمین پی آر ایم سی اشفاق تولہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر حکومتی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں توانائی، باالخصوص گیس کے شعبہ میں پائیداریت لانے کیلئے طریقہ ہائے کار کے تعین کا جائزہ لیا گیا اوراس حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
شرکاء نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک میں اقتصادی نمو کیلئے توانائی کے شعبہ میں جامع اور دور رس اقدامات ضروری ہیں۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) July 26, 2023