اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اصلاحات پر مبنی پروگرام کا اجرا کر دیا۔
عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مہنگائی سمیت دیگر معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، بجلی کی بڑھتی قیمتیں، موسمیاتی تبدیلی، ناکافی مالی وسائل کے بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔
رپورٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے فنڈز کی قلت کی نشاندہی کی گئی، عالمی بینک کے مطابق بچوں کی بلند شرح اموات، نشوونما کے مسائل سے نمٹنا چیلنج ہے۔
عالمی بینک نے مسائل کے حل کیلئے ترجیحات اور فیصلہ سازی کیلئے اتفاق رائے پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق روشن مستقبل کیلئے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کیا ہے۔