سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس: 2 ارب 42 کروڑ کے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

Published On 25 September,2023 09:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، جس میں 2 ارب 42 کروڑ کے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ میں تعلیم کی سہولیات کیلئے 1 ارب 56 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا، ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کیلئے 86 کروڑ کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔

اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے منصوبے کی منظوری دی گئی، منظور منصوبے کے تحت بچوں کیلئے سکولوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے گا۔