لاہور: (دنیا نیوز) طبی ماہر ڈاکٹر محمد عاصم نے کہا کہ آشوب چشم کے دوران احتیاط انتہائی ضروری ہے، اب تک 68 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
طبی ماہر ڈاکٹر محمد عاصم نے دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آشوب چشم کے دوران احتیاط ضروری ہے، اویسٹن انجکشن کو صرف ایک ہی کمپنی بنا رہی ہے، چار ایم ایل اور بارہ ایم ایل کی وائل ہوتی ہے، اس کو آنکھ میں استعمال کرنے کے لئے بہت تھوڑی مقداردینا ہوتی ہے۔
ڈاکٹرمحمد عاصم نے کہا اب تک 68 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، 2 سے 8 ڈگری میں انجکشن کو رکھنا ہوتا ہے، نگران حکومت نے اس انجکشن کو بند کرا دیا ہے۔