لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ڈینگی کے 42 نئے مریض سامنے آ گئے، پنجاب میں 126 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی، رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 3 ہزار 522 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے۔
لاہور میں ڈینگی کے وار مزید تیز ہو گئے، 24 گھنٹے کے دوران صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے 42 نئے مریض رپورٹ ہوئے، صوبہ بھر میں 126 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 522 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے۔
لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 417 تک پہنچ چکی ہے، پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 120 مریض زیر علاج ہیں، ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 42 مریض داخل ہیں۔
سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا ہے کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہری ماحول کو صاف اور خشک رکھیں، ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کیا جائے، شہری ڈینگی بخار کے علاج اور معلومات کیلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔