نشتر ہسپتال میں کسی مریض کو ناقص انجکشن نہیں لگایا گیا، ڈاکٹر راشد قمر

Published On 24 September,2023 07:09 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کہا کہ نشتر ہسپتال آئی آپریشن تھیٹر میں کسی مریض کو ناقص انجکشن نہیں لگایا گیا۔

پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ہسپتال میں ںاقص انجکشن موجود ہی نہیں تھا، نشتر ہسپتال شعبہ امراض چشم میں جھنگ سے تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

تینوں مریضوں کو جھنگ ڈی ایچ کیو میں 21 ستمبر کو انجکشن لگایا جس سے بینائی متاثر ہوئی، خاتون سمیت تینوں متاثرہ مریضوں کو نشتر ہسپتال آئی وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر راشد قمر راؤ نے کہا کہ تینوں مریضوں کی بینائی مکمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،علاج سے بینائی لوٹنا مشکل اب صرف آنکھ کی ظاہری حالت کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔