ڈرائیورز کی ہڑتال، ملتان میں فیڈر بس سروس معطل

Published On 10 July,2023 05:52 pm

ملتان: (دنیا نیوز) مطالبات کی عدم منظوری پر ڈرائیورز نے ہڑتال کرتے ہوئے شہر بھر میں فیڈر بس سروس معطل کردی۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ 6 سالوں سے تنخواہوں مین اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ 2 ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 25 سے زائد ڈرائیورز کو بغیر نوٹس کے ڈیوٹی سے نکال دیا گیا، مطالبات پورے ہونے تک ایک بھی بس نہیں چلے گی۔