کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور مریض سامنے آگیا

Published On 24 September,2023 09:02 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگووائرس کاشکار ایک اور مریض فاطمہ جناح ہسپتال پہنچ گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق پشین کےرہائشی45سالہ شخص کے خون کا ٹیسٹ مثبت آیاہے ۔

محکمہ صحت کا بتاناہے کہ رواں سال 33افراد میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں 11افراد اس وائرس کا شکار ہوکر چل بسے ۔

کانگو وائرس کیا ہے ؟

یہ وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے۔

علامات

تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔

احتیاطی تدابیر

ماہرین کاکہنا ہے کہ جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔

یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تاحال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہذا قبل اس وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہوجانے کی صورت میں بروقت علاج ہی سے اس مرض کا خاتمہ ممکن ہے۔